ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں اسکوٹر اور موٹر بائک کی ٹکر۔ 2نوجوان ہلاک۔1کی حالت سنگین

بنٹوال میں اسکوٹر اور موٹر بائک کی ٹکر۔ 2نوجوان ہلاک۔1کی حالت سنگین

Wed, 15 Jan 2020 13:29:55    S.O. News Service

بنٹوال15/جنوری (ایس او نیوز) کوڈاجے میں ریاستی ہائی وے پر پیش آئے ایک حادثے میں اسکوٹر اور بائک کی ٹکر کی وجہ سے دو نوجوانوں کی جان چلی گئی جبکہ تیسرے زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بائک سوار پریکشت (19سال) اور اسکوٹر سوار اجمل (21سال) کی موت واقع ہوگئی ہے۔زخمی شخص کی شناخت پدمنابھا (۰۳سال)کے طور پر کی گئی ہے۔اسے علاج کے لئے منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ سڑک پر اچانک کتادرمیان میں آجانے کی وجہ سے دونوں گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

وٹل پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات کی جاری ہے۔


Share: